لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس فوری، فیض حمید 10 دسمبر کو ریٹائر ہونگے، وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی

اسلام آباد(صباح نیوز)لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس فوری طور پر عہدے سے سبکدوش جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا پاک فوج کے ساتھ سفر کا آخری دن ہفتہ 10 دسمبر ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے دونوں کے استعفوں کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی ریٹائرمنٹ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے رسمی منظوری دی، جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔ سمری کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ 10 دسمبر دو ہزار بائیس کو ہوگی۔