ماسکو(صباح نیوز) روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک لگوانے والوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت مل گئی۔
روسی حکام کے مطابق سعودی حکومت نے روسی ویکسین لگوانے والوں کو یکم جنوری سے آنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد دنیا بھر سے روسی ویکسین لگوانے والے مسلمان اب سعودی عرب جاسکیں گے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین لگوانے والے حج اور عمرہ کے اجتماعات میں شرکت کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق ویکسین شدہ افراد کو سعودی عرب پہنچنے پرپی سی آر ٹیسٹ اور 48 گھنٹے قرنطینہ کرنا ہوگا۔
روسی حکام نے بتایاکہ دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک روسی ویکسین شدہ افراد کو آنے کی اجازت دے چکے ہیں تاہم امریکاسمیت 15 ممالک نے روسی ویکسین شدہ افراد کے داخلے پرپابندی لگائی ہوئی ہے۔