نواز شریف سے سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


لندن(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔

فیصل کریم کنڈی نے میاںنواز شریف کی مزاج پرسی کی ۔ سابق وزیراعظم میاںنواز شریف اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔