اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی سے انتقامی سلوک کیا جارہا ،فوری رہا کیا جائے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعمران خان نے کہا کہ دنیا میں کسی فرد کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا سب سے بڑا جرم ہے، اعظم سواتی کو فوری رہا کیا جائے ،اعظم سواتی کے ساتھ جو انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، انہیں سینے میں شدید درد اور سانس کی تکلیف کے بعد صبح سویرے پمز منتقل کیا گیا۔
افسوس ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی ۔