پاکستان ایک پرامن افغانستان کا خواہاں ہے،وزیراعظم


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان افغان بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے جمعرات کے روز وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرسے ملاقات کے دورن کیا۔

حناربانی کھرنے وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر مملکت حناربانی کھر نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کو بریف کیا۔