ایل سیز نہ کھولے جانے کی خبریں غلط ہیں، ترجمان سٹیٹ بینک


اسلام آباد(صباح نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر نے کہا ہے کہ ایل سیز نہ کھولے جانے کی غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر نے کہی ہے۔انہوںنے کہا کہ جن اشیاء کی درآمد روک کر درآمدات کم کرنا تھیں وہ بتا دی ہیں، میڈیسن درآمد پر پابندی نہیں ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک نے کہا کہ میڈیسن درآمد کرنے والے اپنے بینکوں سے رجوع کریں۔ بینک ایل سی کھولنے سے انکار کریں تو سٹیٹ بینک کے علم میں لائیں۔