چارسدہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید


چارسدہ(صباح نیوز) چارسدہ کے تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار زرمست خان ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا۔

مقتول پولیس اہلکار ایکسائز دفتر کے نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر مامور تھا۔

پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تنگی اسپتال منتقل کر دی گئی۔