اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں اور نو عمروں میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے بڑھتے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں،
ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ وہ مہلک بیماری سے نمٹنے کیلئے ٹیسٹ، روک تھام اور علاج پر توجہ مرکوز کرے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے ہم ایچ آئی وی سے جڑے بد نما داغ کو ختم کرنے کا عہد کریں۔