اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز مان لی، گوگل کو ادائیگی پر راضی ہو گئی۔
وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کہا ہے کہ معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا ہے ، پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی،
سٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد موخر کردیں ،ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا، ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا،بروقت فیصلے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔