وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اماراتی سفیر کی ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبیدابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کووسعت دینے سے متعلق امورپرتبادلہ خیال ہوا۔

وزیرخزانہ نے اس موقع پرپاکستان اوریواے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اوردوستی پرروشنی ڈالی اورکہاکہ پاکستان یواے ای کے ساتھ اپنے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیرخزانہ نے یواے ای کے سفیرکو ملک میں کاروبارمیں آسانیوں اوربیرونی سرمایہ کاری کیلئے دستیاب مواقع سے بھی آگاہ کیا اورکہاکہ ملکی معیشت میں پائیدارنموکیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔