اسلام آباد (صباح نیوز) پی ٹی آئی نے ملک میں مختلف مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی کے اعدادوشمار جاری کردیئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کھادوں کے استعمال میں46 فیصد کمی فوڈ سیکورٹی کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔ سیمنٹ کی فروخت 23 فیصد سالانہ کمی کا شکار ہو گئی۔ یقینی تعمیراتی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں .
ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ترقی کرتی ملکی معیشت کی تباہی کے تمام ریکارڈر توڑ دئیے گئے،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مختلف مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی کے اعدادوشمار سماجی میڈیا پر جاری کر تے ہوئے آگاہی دی ہے کہ جولائی تااکتوبر 2022 کے فروخت اعدادوشمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 46 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 22 فیصد کمی ہوئی ہے، سیمنٹ کی فروخت 23 فیصد سالانہ کمی کا شکار ہو چکی ہے،ورکرز کی ترسیلات زر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہوئی،پاور ڈسپیچ 10فیصد کم ہے،شوکت ترین نے بتایا ہے کہ فرٹیلائزر کی اکتوبر کی فروخت میں 46 فیصد کمی واقع ہوئی،ڈسکانٹ کی شرح 16 فیصد تک بڑھ چکی ہے