عارف علوی، عمران خان سے ملاقات میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر مشاورت کریں گے، چوہدری شجاعت حسین کا تبصرہ

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ عارف علوی، عمران خان سے ملاقات کے دوران  پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر مشاورت کریں گے۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان اورصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عارف علو ی لاہور جا کر راولپنڈی میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ سیریز پر عمران خان سے مشاورت کریں گے۔

عمران خان نے صدر عارف علوی سے کھیل کا ذکر کیا تھا جس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ   ملاقات کے دوران پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پر مشاورت ہوگی۔واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے  لاہور مین تقریبا پنتالیس منٹ مشاورت کی ہے۔