سیالکوٹ واقعہ ،سری لنکن وزیر اعظم کا ردعمل آگیا


کولمبو(صباح نیوز)سری لنکن کے وزیر اعظم کا سیالکوٹ واقعہ پر ردعمل آ گیا ۔سری لنکن وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد ہے وہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پا کستان میں سری لنکن منیجر کا شدت پسند ہجوم کے ہاتھوںمہلک اور پر تشدد حملے میں مارا جانا تکلیف دہ عمل ہے، جسے دیکھ کر وہ ابھی تک صدمے میں ہیں۔ ا نہوں نے کہاکہ سری لنکن حکومت مقتول کی اہلیہ اور ان کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سری لنکن وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اور سری لنکن عوام پر امید ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان واقعہ میں ملوث تمام ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے حوالہ سے وعدہ پورا کریں گے۔