آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی

اسلام آباد (صباح نیوز)آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سمری میں 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے   چھ لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں پر مشتمل پینل  موصول ہوگیا۔

لیفٹیننٹ جنرل  عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور  لیفٹیننٹ جنرل محمدعامرشامل ہیں۔

وزیراعظم نے وزارت دفاع کے توسط سے آرمی چیف کی تقرری کے لئے پینل  کے سلسلے میں سمری بھجوائی گئی تھی اور منگل کو6 سینیئر ترین فوجی افسران کے نام موصول ہوگئے ہیں