اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت اور پاکستانی قوم سری لنکن شہری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان، سری لنکن حکومت اور عوام سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تعزیت کرتے ہیں اوریقین دلاتے ہیں کہ واقعہ میںملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی ہمارے مذہب اور ملک میں کوئی گنجائش نہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ پریانتھا کمارا کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کا اعلان کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو بتایا جاسکے کہ معذرت خواہ ہیں اور بطور قوم شرمندہ ہیں۔