اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد اعظم سواتی کے بھی الزامات لگانے پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ وزراء کی معافی قبول نہ کرے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ آج معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کے خلاف ہرزہ سرائی کریں گے۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پہلے دھمکی پھر گالی پھر معافی یہ وزرا ء کا وطیرہ رہا ہے، یہ پارٹی اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ادارے، آئین اور قانون پر کسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہیے، پی ڈی ایم آئین اور آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔