اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے سے ایسا لگتا ہے کہ ایک سیاسی ہیجان برپا ہے۔ہر قسم کی قیاس آرائی ہو رہی ہے۔
ان خیالات کااظہار اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
اسد عمر نے کہا کہ کاروبار حکومت منجمد ہیں۔کیا 22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہئیں؟ وقت آ گیا ہے کہ اس پورے نظام کی اصلاح کی جائے۔