اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلد عام انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ عمران کی غیرقانونی حکومت کو برداشت کیا،
قبل ازوقت انتخابات مانگنے والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کے بجائے اپنے استعفے منظور کرواتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صوبائی حکومتیں توڑتے الیکشن کا ماحول خود بخود بن جاتا، انتشار کا مقصد ملک چلنے نہ دینا ہے۔