اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق ایک اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرم ہے۔
وزیراعظم نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی خود نگرنی کررہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔
اپنے ٹویٹ میں انہوںنے بتایا کہ واقعے سے متعلق گرفتاریاں جاری ہیں۔یاد رہے کہ صبح سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں قائم فیکٹری کے غیرملکی منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے، جس کے بعد جنونی ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔
فیکٹری انتظامیہ کے مطابق پرانتھاکمارا کا تعلق سری لنکا سے تھا جبکہ وہ گزشتہ 9سال سے لیدر فیکٹری میں بطور جنرل مینیجر اپنے امور انجام دے رہے تھے