پاکستان میں 33 فیصد آبادی کومکمل ویکسین لگ چکی، این سی او سی


اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  نے کہا ہے کہ پاکستان میں ویکسین کی اہل 33فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق پاکستان میں 12کروڑ 40لاکھ 54ہزار300ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں۔ پیغام میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 6 لاکھ 20ہزار 643افراد کو ویکسین لگائی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف جاری پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرویکسین شدہ افراد فوری ویکسین لگوائیں۔