سوشل میڈیا پر موجود سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو جعلی ہے، ایف آئی اے


اسلام آباد(صباح نیوز) ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر موجود سینیٹر اعظم سواتی کی وڈیو کا فرانزک تجزیہ مکمل کرنے کے بعد ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کاکہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق وڈیو کا فریم ٹو فریم فرانزک تجزیہ کیا،مختلف وڈیو کلپس کو جوڑ کر ایک کلپ بنایا گیا،ویڈیو میں موجود چہروں کو فوٹو شاپ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس میں الزامات کی مفصل تفتیش کی ضرورت ہے،سینیٹر اعظم سواتی مکمل تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں شکایات درج کرائیں اور وجوہات بتائیں جس کے تحت وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وڈیو اصلی ہے۔

ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں وڈیو جعلی، ڈیپ فیک ٹولز کا استعمال کرکے تیار کی گئی، قابل احترام سینیٹر کی عزت کو اچھالا گیا ۔۔