دادا کے جنازے میں شرکت کیلئے دوست مزاری کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی، عطا اللہ تارڑ


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دادا کے جنازے میں شرکت کیلئے دوست مزاری کی رہائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت دوست مزاری کے دادا بلخ شیرمزاری کے جنازے میں شرکت کے لئے پرول آرڈر کے بعد ٹال مٹول کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اصرار کر رہی ہے، دوست مزاری کو بیڑیاں اور ہتھکڑیاں لگا کر قیدیوں والی وین میں لے جایا جائے۔