قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی،عبد القدوس بزنجو


کوئٹہ (صباح نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے، پاک فوج پر بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذبات اور احساسات مجرو ح کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے

اپنے بیان میں میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، بہادری و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا  کہ قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی، پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا خطرناک رجحان ہے، فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے، قوم کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھی آج بھی ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔