عمران خان کی توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کر دی۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں التوا کی درخواست دائر کی۔وکیل کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میرا موکل افسوس ناک واقعہ کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کے ہسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ استدعا ہے کہ مقدمے کو فی الحال سماعت کے لئے مقرر نہ کیا جائے۔