اسلام آباد(صباح نیوز) سینئر سیاستدان و قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ رانا شمیم کا بیان حلفی ثاقب نثار آڈیو کلپ انٹرلنک محسوس ہوتی ہے۔ ثاقب نثار کی آڈیو کلپ پر میڈیا تحقیقات کے بعد شک پیدا ہوگیا ہے۔ ن لیگ رانا شمیم بیان حلفی کے ذریعے آڈیو کلپ کی تقویت چاہتی تھی اب ن لیگ دباؤ ڈال کر مفاد حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گی ۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آڈیو کلپ کو عدالت میں پیش کرکے ثابت کرنا ہوگا اور آڈیو کلپ پیش کرنے والے کو قانون شہادت پرپورا اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ رانا شمیم کو انہوں نے کہا ہوگا نوٹری اپنا ہے۔ بیان حلفی پر دستخط کردیں آڈیو کلپ کے پوسٹ مارٹم کے بعد رانا شمیم کے چھکے چھوٹے ہوں گے۔چینلز نے ثاقب نثار کی تمام ویڈیوز بھی دکھادیں الفاظ کہاں سے لیے گئے اب رانا شمیم کے بیان حلفی کو بھی پرکھا جائے گا۔ پھر ہی کوئی فیصلہ ہوگا ۔ رانا شمیم پر ن لیگ کی جانب سے بہت دبائو ڈالا جارہا ہوگا۔ رانا شمیم کے جھوٹ کی داستان بھی دیکھنا ہوگی کس حد تک درست ہے ۔ثاقب نثار نے واضح کہا ہے ان کی تقاریر توڑ مروڑ کر پیش کی گئی ۔
چوہدری اعتزاز نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف فیصلے آجائیں تو وہ عدلیہ سے مطمئن نہیں ہوتے ان کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل ہی جاتی ہے۔ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہے وہ لندن میں بیٹھا ہوا ہے اتنا ریلیف تو برصغیر میں کسی کو نہ ملا ہوگا۔