لندن(صباح نیوز)برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ٹائون ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے 2 خواتین کو ہلاک اور2زخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹائون ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے ایک مرد اور ایک لڑکا زخمی بھی ہوا ہے
۔ٹائون ملٹن کینز میں چاقو سے حملے کے الزام میں49 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ چاقو کے وار سے 38 اور 24 سال کی 2 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔برطانوی میڈیا نے کہا کہ چاقو سے وار کے واقعہ میں ایک کتا بھی زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں مر گیا۔