مودی سرکار ریاست منی پور میں ایک سال سے جاری نسلی فسادات پر قابو نہ پاسکی

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کی مودی سرکار ریاست منی پور میں ایک سال سے جاری نسلی فسادات پر ابھی تک قابو نہ پاسکی ۔ علاقے میں کشیدگی کی نئی لہر سے خوف و ہراس میں اضافہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسی کے باعث ریاست منی پور میں نسلی فسادات کنٹرول سے باہر ہیں۔

کوکی اور میتھی قبائل کے درمیان جھڑپوں اور فوج کے جعلی مقابلوں کی وجہ سے کشیدگی بدستور برقرار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وادی امپھال میں مسلح گروپوں میں ایک بار پھر تصادم ہوا جس میں دونوں جانب سے جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ کی گئی۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور تنازع مزید بگڑنے کے باوجود مودی سرکار نہ  صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ سیاسی فائدے کے لیے نسلی فسادات کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔