ضدی بچہ فیس سیونگ کیلئے خون ریزی کی باتیں کر رہا ہے،مولانا عبدالغفور حیدری


اسلام آباد(صباح نیوز)جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضدی بچہ فیس سیونگ کے لیے خون ریزی کی باتیں کر رہا ہے۔

ایک بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جھوٹ گھڑنا، الزام تراشی کرنا، فتنہ پھیلانا اور فساد کی باتیں کرنا نیازی سیاست کے عناصر اربعہ ہیں، لانگ مارچ کی منزل معلوم نہیں، مقاصد بھی متعین نہیں اور نہ ہی اہداف واضح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضدی بچہ فیس سیونگ کے لیے خون ریزی کی باتیں کر رہا ہے، شکست کے خوف نے خون ریزی کا واویلا کرنے پر مجبور کیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ پنجاب کے عوام کو نیازی مارچ مسترد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، نیازی کے آبا ئواجداد کی تاریخ معلوم ہے، بھیگی بلی بننے میں دیر نہیں لگاتا۔