ڈی آئی خان، کار اور منی مزدا میں ٹکر ، 4 افراد جاں بحق، 8 مزدور زخمی


ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میںکار اور منی مزدا میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چہکان کے قریب کار اور مزدوروں سے بھرے منی مزدے کے مابین خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  ٹرک میں سوار 8 مزدور بھی شدید زخمی ہوئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔