کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سے ان کے آفس میں ملاقات کی،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو بھی انکے ہمراہ تھے۔
جماعت اسلامی کے وفد نے آئی جی پولیس کو کراچی تاکشمور سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال،اسٹریٹ کرائم خصوصا بالائی سندھ کے اضلاع کشمور،شکارپور،سکھر،گھوٹکی اورجیکب آباد میں اغوابرائے تاوان بچوں کی گمشدگی اوران سے جنسی درندگی کے واقعات پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے صوبہ میں جرائم کے خاتمے وقیام امن کے لیے پولیس کو غیرسیایسی وفرض شناس بنے پرزوردیا ۔
جماعت اسلامی کے رہنماوں نے حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ نازکے گھرڈکیتی اورسیلاب متاثرہ کم سن بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے امن وامان کی خراب ترین صورتحال اور رہزنی ودرندگی انتہا قراردیا۔محمدحسین محنتی نے کہاکہ غریب وامیرکے لیے الگ الگ قانون ہونے کی وجہ سے معاشرے میں انتشار اورعوام کا پولیس وانصاف فراہم کرنے والے ادروں سے اعتماداٹھتا جارہا ہے،طاقتور اورظالم سے کوئی پوچھنے والا نہیں جنگل کا قانون آج کے دور میں بھی موجود ہے۔ناظم جوکھیو اورام رباب کا مقدمہ اس کی واضح مثال ہے۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے دورہ سندھ میں میہڑ پہنچ کی ام رباب ودیگراہل خانہ سے ملاقات کرکے اظہارہمدردی اورواقعے کی تفصیلات حاصل کی۔ جنہوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ تین سالوں سے انصاف کے لیے دھکے کھاتی پھررہی ہیں مگرانکی دادفریاد سننے والاکوئی نہیں ہے۔
آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے جماعت اسلامی کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پہلی ترجیح سندھ میں قیام امن ہے،پولیس کو غیرسیاسی اورفرض شناس وقابل افسران کے تقررکا سلسلہ جاری ہے،اس ضمن میں جماعت اسلامی سمیت سندھ کی تمام ساسی جماعتیں تعاون کریں۔