میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کہ اختلافات ہو گئے،ایسا کچھ نہیں،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ میرا ایک کلپ چلایا جا رہا ہے کہ اختلافات ہو گئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لاہور کا کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور لانگ مارچ کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں اور میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کہ اختلافات ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور مجھے غصہ تھا کہ دوسرا جنریٹر لانے میں دیر ہو رہی تھی۔