اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے لئے حکم نامہ جاری کردیا۔
پولیس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ کوئی ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گا جبکہ اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ ہو گی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ کرائے پر دینے پر سخت کارروائی ہوگی۔