اسلام آباد(صبا ح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اضافی 30 ملین ڈالر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو سیلاب سے جنم لینے والے المیے سینمٹنے کے لئے اقوا م متحدہ کی امداد کی اپیل میں حصہ ڈالنا چاہیے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے مزید 30 ملین ڈالر کی انسانی امداد کے اعلان پر امریکی حکومت کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی خوراک، صحت اور رہائش کے چیلنجز بدستور برقرار ہیں۔سیلاب سے جنم لینے والے المیے کے اثرات کو کم کرنے کے لئے دنیا کو فوری طورپر اقوام متحدہ کی امداد کی اپیل میں حصہ ڈالنا چاہیے ۔۔۔