مالی سال کے پہلے 5ماہ میں27فیصد برآمدات بڑھیں ، رزاق داؤد


اسلام آباد(صباح نیوز)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے 5ماہ میں27فیصد برآمدات بڑھیں۔

ا پنے ایک بیان میں عبدالرزاق دائود نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں برآمدات میں27فیصد کا اضافہ ہوا ہے، نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6ارب ڈالر تھا جبکہ پانچ ماہ کے دوران برآمدات 12.365ارب ڈالر کی رہیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں 9.747ارب ڈالر کی برآمدات تھیں، رواں مالی سال کے 5ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف12.2ارب ڈالر تھا۔