خیبر پختونخوا میں2ماہ کے دوران 488 افراد ایڈزمیں مبتلا


پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں 2 ماہ کے دوران 488 افراد ایڈز میں مبتلا ہو گئے۔ ایڈز کنٹرول پروگرام کے اعدادو شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں اگست میں ایڈز مریضوں کی تعداد 5ہزار 202تھی، ستمبر میں ایڈز کیسز کی تعداد 5ہزار 690ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں 4ہزار 4 مرد اورایک ہزار 301خواتین ایڈز میں مبتلا ہیں، پشاور کے 50 خواجہ سراوں میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 207بچوں،128بچیوں کے ایڈز ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔ پشاور میں 3ہزار 593ایڈز مریضوں کا علاج جاری ہے،

کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہزار 270ایڈز مریضوں ،جبکہ بٹ خیلہ میں 251ایڈز مریضوں کا علاج جاری ہے، خیبر پختونخوا کے 6 اسپتالوں میں ایڈز علاج سینٹر قائم ہیں، ایڈز مریضوں کو مفت ادویات اورٹیسٹ کی سہولت دی جارہی ہے۔