صدارتی آرڈیننس کے خلاف اساتذہ کا کلاسوں کا بائیکاٹ


اسلام آباد(صباح نیوز)سلام آباد کے 400 سے زائد تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے سکولوں کو کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کر دیا، بچوں کو سکولوں کے باہر سے ہی گھر بھجوا دیا گیا۔

اساتذہ نے کہا کہ یہ ماڈل ادارے ہیں اور پورے ملک کے لیے مثال ہیں، اگر ان کو کارپوریشن کے حوالے کر دیا گیا تو تعلیمی شعبہ کو نقصان پہنچے گا،

کارپوریشن کے حوالے سکولز کرنے سے تعلیمی نظام بھی سیاست زدہ ہو جائے گا، اگر وزارت تعلیم نے آرڈیننس واپس نہ لیا تو پھر مظاہرے اور دھرنا کی جانب بھی بڑھیں گے۔