برمنگھم (صباح نیوز)تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ گورنر پنجاب چوھدری سرور اور لارڈمیئر افضل خان کی انسانیت کی فلاحی خدمات کو پوری قوم تسلیم کرتی ہے،چوھدری سرور کو برطانوی پارلیمنٹ کے پہلے مسلم ممبر بننے کا اعزاز حاصل ہے،لارڈ میئر افضل خان پہلے مسلم کونسلر منتخب ہوئے تھے،ان دنوں شخصیات کوبرطانیہ کے اندر اور باہر بڑا کردار ہے،ہم ان کو مبارک باد دیتے ہیں اور ان کی کوششوں اور کاوشوں کی تحسین کرتے ہیں
ان خیالات کااظہارانھوں نے لارڈ میئر افضل خان کی طرف سے گورنر پنجاب چوھدری سرود کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ تقریب کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر حنیف راجا،ڈپٹی میئر گلوسگوو تحریک کشمیر سکالینڈ،کونسلر وسیم ظفرممبر کابینہ ٹرانسپورٹ اور ماحولیات برمنگھم ،راجہ ظفرسٹی کونسلر،چوھدری محمد ادریس سیاسی رہنما،حاجی نجیب،چوھدری اعجائب،عادل منظورمعروف صحافی ناصر محمود،ایس ایم عرفان طاہر،سد عابد کاظمی،آصف براٹلوی،زاہد خٹک بلال ڈوگر سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے
اس موقع پر فہیم کیانی نے کہاکہ لارڈ میئر کاافضل خان کا شکریہ ادا کیاہے انھوں نے خوب صورت بزم سجائی،اہم شخصیات کا شریک ہونا ہم سب کے لیے باعث اعزاز ہے ،خاص کر گورنر پنجاب اور ان کے ساتھ مہماناں گرامی سب کا شکریہ ۔
انھوں نے کہاکہ گورنر پنجاب چوھدری سرور 1997میں پہلے مسلم ممبر پارلیمنٹ بنے تو سب کو خوشی اورحوصلہ ہوا،اسی طرح آج کے میزبان لارڈ میئرافضل خان 1982میں پہلے مسلم کونسلر منتخب ہوئے ان سب قائدین کو مبارک۔