پاکستان میں اومی کرون کا کوئی کیس نہیں ، فیصل سلطان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کا ایک بھی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ان لوگوں کی کورونا ویکسینیشن ہے جنہیں اب تک ایک بھی ڈوز نہیں لگی،پاکستان میں اومی کرون کاایک بھی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا ۔کورونا کی نئی قسم سے بچنے کیلئے ضروری ہے کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کیا جائے ۔