اشک آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی ۔
ملاقات ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، تجارت اور معیشت کو مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں صدور کے درمیان اقتصادی تعاون تنظیم کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ بالخصوص خطے کی صورتحال کے حوالے سے دونوں ممالک کے روابط اور مشاورت کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔