سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی بڑھتی ہوئی نسل کشی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیروں کے قتل عام کو روکنے کے لئے کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرے ۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں انتونیو گوتریس پر زوردیا کہ وہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کوواضح پیغام دیں کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ بھارت سے سختی سے کہا جائے کہ وہ کشمیری عوام کی نسل کشی بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سازگار ماحول قائم کرے۔ ترجمان نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مارچ2020سے اب تک جعلی مقابلوں میں شہیدکئے گئے تمام کشمیریوں کی میتوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ۔۔۔