صدر عارف علوی ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر اشک آباد پہنچ گئے


ترکمانسان(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  ترکمانستان کے  دو روزہ دورے پر اشک آباد پہنچ گئے۔

ترکمانستان کے نائب وزیراعظم چیری امانوف نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر کو اشک آبادآمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔صدر اقتصادی تعاون تنظیم کے 15 ویں سمٹ اجلاس میںشرکت کریں گے،ڈاکٹر عارف علوی قتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اجلاس میں تنظیم کی سرگرمیوں کاجائزہ لیاجائے گا اوراشک آباد متفقہ لائحہ عمل کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے ویژن 2025 پر بھی غورکیا جائے گا