اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کامقدمہ یکم دسمبر کو سماعت کے لیے مقررکیا جائے، دو صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی حالیہ تقریر کے بعد امید ملی کہ 2018 سے زیر التوا کیس کا فیصلہ ہو گا۔
وکیل سید رفاقت حسین شاہ کے توسط سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی کیس عدلیہ کی خودمختاری اور بیرونی دباؤسے آزادی کا ثبوت دینے کا ٹیسٹ کیس ہے، عدالت نے 11 جون 2021کو سماعت کے دوران کہا کہ بنچ کی دستیابی پر کیس جون کے اختتام تک سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس شوکت صدیقی کی اپنے مقدمہ کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ کو چھٹی درخواست
درخواست میں کہا گیاہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو بھی کیس میں غیر ضروری التوا سے متعلق آگاہ کیاشوکت عزیر صدیقی 11 اگست 2018 سے برطرف ہیں اور سابق جج برطرفی کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں،کیس مفاد عامہ کا ہے، جلد سماعت کر کے فیصلہ کیا جائے۔