پاکستان نے واہگہ بارڈر کے ذریعے افغانستان کیلئے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم ، ادویات کی نقل و حرکت کی اجازت دے دی، وزارت خارجہ


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لیے 50 ہزار میٹرک ٹن گندن اور زندگی بچانے والی ادویات کی واہگہ بارڈر کے ذریعے نقل و حرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت افغان بھائیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے افغانستان 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی نقل و حرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

حکومت پاکستان کے اس فیصلے سے بھارت کی وزارت خارجہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے ۔