روہڑی ، ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں 4 عزادار جاں بحق، متعدد زخمی


  روہڑی(صباح نیوز) روہڑی میں9 محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں 4 عزادار جاں بحق اور متعددزخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سکھر کے علاقے روہڑی میں9 محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں 4 عزادار جاں بحق اور متعددزخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں شدید زخمی ہونے والے عزاد اروں کو روہڑی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں رش کی وجہ سے سانس رکنے کے باعث کئی عزا دار بے ہوش بھی ہوئے جبکہ جاں بحق افراد میں سے ایک شخص کی شناخت ہو سکی، دیگر کی شناخت کاعمل جاری ہے۔