جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا


سری نگر: جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے  ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

بھارتی فوج نے ضلع کولگام کے علاقیریڈونی کا گزشتہ روز محاصرہ کر لیا تھا۔ بھارتی فوج نے ریڈونی کے آستان پورہ محلہ کی ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو شہری 28سالہ مزدورمنظور احمد لون ولد محمد عبداللہ اورمشتاق احمد تانترے ولد محمد اسمائیل زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے دوران زخمی مزدور منظور احمد لون بعد میں اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔منظور احمد کی  لاش لاحقین کو نہیں دی گئی ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ فوجی آپریشن میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار کرن سنگھ ساکن رام بن بھی زخمی ہوا ہے ۔