کراچی، ڈکیتی  کے دوران مزاحمت پر فائرنگ،سکیورٹی گارڈ جاں بحق


 کراچی (صباح نیوز) کراچی کے سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول گارڈ موٹر سائیکل پر منیجر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ریکوری کے لئے جارہا تھا کہ راستے میں 2 ڈاکوئوں نے روک کر نقدی موبائل فونز اور سب چھینا اور فرار ہوئے۔ سکیورٹی اہلکار کی پستول نکال کر چلانے کی کوشش پر ملزمان نے فائرنگ کردی ، جس سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ۔ مقتول سکیورٹی گارڈ کا تعلق مردان سے تھا۔مقتول کے بھائی نے بتایا کہ فیصل غیر شادی شدہ تھا، فیصل 6 ماہ سے فلور ملز میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔