وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے


ریاض (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے آج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وزیر اعظم عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم کی کویت کی امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ہو گی ،وزیراعظم کی سعودی وزرا برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتیں متوقع ہیں ،وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فائونڈیشن کے کو چیئر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔