اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر سستا، لائٹ ڈیزل 12 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.95 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں4.62 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، نئے قیمتوںکا اطلاق بھی ہو گیا،جس کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت227 اعشاریہ 19 روپے فی لیٹر ہو گئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت244.95 ، مٹی کے تیل کی قیمت 201.07 اور لائٹ ڈیز ل کی نئی قیمت 191.32 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہو گیا ہے