دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پربھی عدم اعتماد لانا ہوگی،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پربھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا افسوس ناک ہے۔ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں۔ یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں۔ اب (ن)لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔