پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ 5 درجن صوبائی وزرا کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ طمانچہ ہے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤمیں ہے، 30اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔